ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل اہم خبر سامنے آگئی

بارباڈوس (پی این آئی)امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میچ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ فائنل مقابلہ کل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں ہفتے اور اتوار کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم بارباڈوس میں صبح سے لے کر شام 6 بجے تک بارش کا امکان ہے۔ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے اتوار کو ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، اس دن بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے تاہم اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بارش کا امکان ہے۔پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق میچ کے دونوں دنوں 190 منٹ کا اضافی وقت ہے، میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت پر صبح 10:30 سے دوپہر 1 بج کر 40 منٹ تک ہے۔اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا، اگر فائنل مکمل نہ ہوسکا تو بھارت اور جنوبی افریقہ مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں