معروف کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)یو اے ای کے بیٹر محمد عثمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں پیدا ہونے والے مڈل آرڈر بیٹر نے 6 سالوں کے دوران 85 انٹر نیشنل میچز میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی جس میں 38 ون ڈے اور 47 ٹی ٹوینٹی میچز شامل ہیں ۔عثمان نے اپنا ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو فروری 2016 میں نیدرلینڈز کے خلاف کیا، جس کے چند ماہ بعد انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا۔ مجموعی طور پر، انہوں نے 38 ون ڈے میچز میں 31.50 کی اوسط سے 1008 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ 47 ٹی 20 میچز میں انہوں نے 891 رنز بنائے، جن میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔

وہ 2016 کے ایشیا کپ اسکواڈ کا حصہ بھی تھے جہاں انہوں نے یو اے ای کے لیے سات میچز میں 176 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنائے۔عثمان لاہور میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے پانچ فرسٹ کلاس اور 58 لسٹ اے میچز کھیلے۔ انہوں نے 34.47 کی اوسط سے 1517 رنز لسٹ اے میں بنائے جس میں 9 نصف اور ایک سینچری شامل ہے ، انہوں نے آخری بار فروری 2022 میں عمان اور نیپال کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں