آئی سی سی نے بھارت کو سپورٹ کیا؟تہلکہ خیز دعویٰ

ویب ڈیسک (پی این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا جہاں وہ اب جنوبی افریقا سے ٹکرائے گا۔

وہیں سابق بھارتی کھلاڑی کا اہم دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس حوالے سے اعتراف کیا کہ آئی سی سی نے پورے ایونٹ میں بھارت کو سپورٹ کیا۔سابق بھارتی کھلاڑی سنجے منجریکر جو اکثر بھارتی ٹیم کو ہر میگا ایونٹ میں جی جان سے سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں وہیں اب انہوں نے بھارتی ٹیم سے متعلق ایک راز فاش کر دیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شروعات سے ہی آئی سی سی پر آؤٹ آف وے جا کر انڈیا کو سپورٹ کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں اور اس موضوع پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھی بات کی جارہی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹریٹر سنجے منجریکر نے بھی اس تلخ حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے بے جا بھارت کو سپورٹ کرنے کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلیو شرٹس نے میگا ایونٹ کے لیے چار اسپنرز کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ سیمی فائنل کہاں کھیلیں گے اور ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی یہ معلوم ہونا بھارتی ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا فائدہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں