بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ، بابراعظم کھیلیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ ہو گیا

کراچی(پی این آئی) بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ، بابراعظم کھیلیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ ہو گیا ۔۔۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ہ کپتان بابراعظم کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل ٹریننگ جاری ہے اور وہ آئندہ ہفتے سے نیٹ پریکٹس کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ کرکے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا قوی امکان ظاہرکیا گیا تھا ۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی،

دورے میں بنگلا دیش ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جب کہ ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز ہے۔۔۔۔۔

close