قومی کرکٹر وسیم جونئیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

لاہور(پی این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

وسیم جونئیر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اپنی نئی زندگی کی شروعات کا اعلان کیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’اور وہی دلوں کو ملانے والا ہے‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ ”نکاح“ کا استعمال بھی کیا۔تصویر سے واضح ہوتا ہے کہ ان کا نکاح سعودی عرب میں ہوا کیونکہ ان کے ہوٹل کے کمرہ سے خانہ کعبہ بھی نظر آ رہا ہے جبکہ وہ اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔وسیم جونیئر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک بادوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ وسیم جونیئر کو ان کے کھیل کی وجہ سے خوب پسند کیا جاتا ہے اور انہوں نے بہت جلد ہی شائقین کرکٹ کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ہے۔

close