ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کل 27 جون کو کھیلیں جائیں گے۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا اسٹیڈیم میں صبح ساڑھے 5 بجے کھیلا جائے گا۔اس سیمی فائنل میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور نتن مینن آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل گیانا میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان شام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔اس میچ میں کرس گیفنی اور روڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ جوئل ولسن ٹی وی امپائر اور پال رائفل فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close