بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔انہوں نے یہ کارنامہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر8 مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف حاصل کیا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی 116 اننگز میں 4145 رنز بنائے تھے۔ روہت شرما نے آج کیریئر کی 149 ویں اننگز میں 73 واں رن لے کر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑا۔ اس کے علاوہ روہت شرما ٹی ٹوٹی انٹرنیشنلز میں 200 چھکے لگانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close