قومی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کا کینیڈین لیگ سے معاہدہ ہوگیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدہ کر لیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ٹورنٹو نیشنلزکی نمائندگی کریں گے۔ آل راؤنڈر افتخار احمد کو بنگلا ٹائیگرز مسی ساگا نے منتخب کر لیا جبکہ وینکوور نائٹس نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے۔معاہدے کے تحت بولر محمد عامر، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابراعظم وینکوورنائٹس کی طرف سے کھیلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close