ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ، پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے پیش نظر پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے مشاورت اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد رضوان کا اے،حارث روف،فخر زمان کی بی کیٹگری سے تنزلی کا امکان ہے ، جبکہ محمد نواز ، فہیم اشرف،حسن علی، صائم ایوب،شاہنواز دھانی،کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ دئیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی سعود شکیل ،شان مسعود کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ملنے کا امکان ہے جبکہ ڈومیسٹک میں اچھا کھیل پیش کرنے والے پرفارمرز کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے پر بھی غور کیا جارہاہے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ دیئے جا نے کا امکان ہے ۔

close