یونس خان نے بابراعظم کے متبادل کپتان کیلئے کس کا نام تجویز کردیا؟

لاہور(پی این آئی) ٹی 20ورلڈ کپ 2024ءمیں شرمناک کارکردگی کے بعد پاکستانی شائقین کی طرف سے ایک مطالبہ یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ بابر اعظم کو بطور کپتا ن تبدیل کیا جائے۔ اب سابق کرکٹر یونس خان نے بھی ان شائقین کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے بطور کپتان بابر اعظم کا متبادل بھی بتا دیا ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یونس خان کا کہنا تھا کہ”ہم فخر زمان کو کپتان کیوں نہیں بنا سکتے؟ کیا وہ بہترین کھلاڑی نہیں ہے؟ کیا اس نے گزشتہ ون 50اوور ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا؟ فخر زمان نے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ قربانی دی ہے، وہ قیادت کا کیوں اہل نہیں؟“سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ”بھارت میں ہونے والے شیڈول ورلڈ کپ 2023ءمیں بھی فخرزمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین اننگز کھیل کر پاکستان کو اگلے راﺅنڈ میں پہنچنے کی امید دلائی تھی۔ فخر واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیم کے لیے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی، وہ چار پانچ نمبر پر آ کر کھیل رہے ہیں تو وہ کیوں کپتانی کے اہل نہیں ہیں؟“

close