ویب ڈیسک (پی این آئی)سینئر صحافی مبشر لقمان نے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کر دیے۔
مبشر لقمان نے اپنی حالیہ یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم نے 8 کروڑ روپے کی آڈی کار خریدی جس پر کرکٹر نے بتایا تھا کہ یہ کار اُن کے بھائی کی طرف سے دیا جانے والا تحفہ تھا مگر جب میں نے معلوم کیا کہ آخر ان کا بھائی کرتا کیا ہے جو اتنی مہنگی گاڑی تحفے میں دی تو پتہ چلا وہ کچھ نہیں کرتے۔سینئر صحافی نے وہاب ریاض، شاہد آفریدی، شاہین آفریدی، انضمام الحق، ثقلین مشتاق، اور مشتاق احمد جیسے بڑے کرکٹرز کا نام بھی لیا اور یہ دعویٰ کیا کہ یہ سب اپنے کیریئر کے کسی نہ کسی موقع پر میچ فکسنگ میں ملوث رہے۔لقمان نے دعویٰ کیا کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکہ اور بھارت سے جان بوجھ کر ہاری جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں نے بہت پیسہ کمایا جس کے ذریعے انہوں نے آسٹریلیا اور دبئی میں مہنگے اپارٹمنٹس خریدے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں