صیہونی گروپ کے ساتھ تصویر وائرل ، شاہد آفریدی نے وضاحت کر دی

کراچی(پی این آئی)صیہونی گروپ کے ساتھ تصویر وائرل ، شاہد آفریدی نے وضاحت کر دی۔۔۔ سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ایک اسرائیلی گروپ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں ایک صیہونی گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ آل راؤنڈر اور سابق کپتان نے ان کے احتجاج کی حمایت کی تھی تاہم اب اس معاملے میں شاہد آفریدی نے وضاحت کردی ہے۔اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر کسی بھی ایسی صورتحال کے لئے ان کی حمایت کا اشارہ نہیں کرتی ہے جہاں ’انسانی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں معصوم جانوں کو تکلیف میں دیکھنا واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔

لہٰذا مانچسٹر (برطانیہ) میں شیئر کی جانے والی کوئی بھی تصویر یا ایسوسی ایشن کسی بھی ایسی صورت حال کے لیے میری حمایت کی عکاسی نہیں کرتی جہاں انسانی جانیں داؤ پر لگی ہوں، میں متعلقہ افراد کو عام کرکٹ مداح سمجھا انھوں نے مجھ سے سیلفی کی درخواست کی تھی اور مجھے تصویر بنوانے پر مجبور کیا تھا لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ ان کے عزائم کیا ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ تصویر بنوانے کے کچھ لمحوں بعد، انہوں نے اسے صیہونی حمایت کی کسی شکل کے طور پر اپ لوڈ کیا۔ جو ”ناقابل یقین“ ہے۔ براہ مہربانی اپ لوڈ کی گئی ہر چیز پر یقین نہ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close