فلوریڈا میں مداح کیساتھ جھگڑا، حارث رئوف نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا فلوریڈا میں پیش آنیوالے واقعے پر رد عمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ میں نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال پر بات کرنا ضروری ہے۔ حارث رؤف نے کہا کہ عوامی شخصیات ہونے کے ناطے، ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، فین ہمارے اوپر ہمیں حمایت یا تنقید کرنے کے حقدار ہیںلیکن جب بات میرے والدین اور میری فیملی کی آئے گی، تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ لوگوں اور ان کی فیملی کو احترام دینا ضروری ہے، خواہ ان کا پیشہ کچھ بھی ہو۔واضح رہے کہ فلوریڈا میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو بنانے کے لیے تکرار ہوئی۔حارث اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے کہ مبینہ طورپر فین نے انہیں گالی دی، جس پر حارث اسے مارنے کےلیے دوڑے، اہلیہ اور دیگر فینز نے بیچ بچاؤ کروادیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close