حارث رئوف امریکا میں مداحوں کیساتھ الجھ پڑے

فلوریڈا(پی این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو کے لیے تکرار ہو گئی۔حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل کی طرف جا رہے تھے اس موقع پر فین کے ساتھ سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

فین نے مبینہ طور پر حارث رؤف کو گالی دی، جس کا حارث رؤف بار بار کہہ رہے تھے۔فین نے جواب میں کہا کہ ایک تصویر کا ہی تو کہا ہے۔حارث رؤف فین کو مارنے کے لیے دوڑے، اہلیہ اور دیگر فینز نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں