بابر اعظم کا بڑا بیان سامنے آ گیا

کراچی(پی این آئی) بابر اعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا…فلوریڈا میں آئر لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ مقابلے میں جیت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے مجھے لگا، تو قیادت چھوڑ دی تھی، پھر کپتانی اس لئے قبول کی کیونکہ بورڈ نے کہا تھا۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کا بے حد افسوس ہے، مگر شکست کا ذمہ دار کسی ایک کھلاڑی کو قرار نہیں دیا جا سکتا، ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے۔اپنی کپتانی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم نے تسلیم کیا کہ ورلڈ کپ میں توقعات پر پورا نہیں اترے۔بابر اعظم نے کہا کہ میں ٹیم کا لیڈر تھا،

 

ٹیم کی ناکام اور خراب پرفارمنس کو تسلیم کرتا ہوں ، کپتانی کے سوال پر بابر اعظم نے کہا چ بورڈ کے چیئرمین سے جاکر ملاقات کروں گا۔ ناقص کارکردگی پر گفتگو ہوگئی، قیادت چھوڑنا پڑی تو فیصلہ کروں گا، لیکن جو بھی کروں گا، سب کے سامنے کروں گا، ڈر کر نہیں کروں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close