کراچی(پی این آئی) کرکٹ کی دنیا سےپاکستانی شائقین کے لیے اچھی خبر۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نےرینکنگ کی بنیاد پر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔قومی ٹیم کو اب ٹی 20ورلڈکپ 2026کیلئے کوالیفائرراؤنڈ نہیں کھیلنا پڑے گا، پاکستان کے ساتھ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نےٹی 20انٹرنیشنل رینکنگ کے باعث کوالیفائی کر لیا۔میزبان کے طور پر بھارت اور سری لنکا نے بھی آئندہ ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کیا۔امریکا میں سپر8 مرحلے میں کوالیفائی کرنیوالی 7 ٹیمیں افغانستان، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، امریکا، بنگلادیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ بھی کوالیفائی کرگئیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں