ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 میں بابراعظم نے اپنی ناکامی تسلیم کرلی

لاڈر ہل (پی این آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تسلیم کرلیا کہ امریکہ میں بیٹنگ کی غلطیوں کی وجہ سے ناکامی کا سامنا رہا ۔

آئر لینڈ سے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی کنڈیشنز باولرز کے لیے موزوں تھیں لیکن بلے باز ی میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے امریکہ اور انڈیا والے میچز میں ناکامیوں کا سامنا رہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب واپس جا کر دیکھیں گے اور بات کریں گے کہ ہم کہاں پیچھے رہے اور پھر دوبارہ واپسی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے جہاں بھی بھیجا جائے میں اس کے لیے تیار ہوں۔ہماری ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم نہیں کر پائی۔

close