ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شکست کیوں ہوئی؟ بابراعظم نے اعتراف کر لیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران اچھا نہ کھیلنے کا اعتراف کرلیا۔

اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں فلوریڈا کے لارڈہل میں مدمقابل تھیں جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 106 رنز بنائے۔قومی ٹیم نے 107رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 34 گیندوں پر 32 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، صائم ایوب اور عباس آفریدی نے 17، 17 رنز کی اننگ کھیلی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے، کنڈیشنز بولرز کیلئے سازگار تھی۔بابراعظم نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے میچ میں بیٹنگ کے دوران غلطیاں ہوئیں، کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کیلئے تیار ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جاکر دیکھیں گے کہاں بہتری کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ فی الحال ٹک ٹاک کا سرچ انجن گوگل کے ماڈل سے مختلف ہے۔گوگل میں ویب پیجز پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جبکہ ٹک ٹاک میں انٹرنل سرچ ماڈل پر زور دیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ وقت تک ایپ میں رکھا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close