لاہور (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاور پلے میں سست ترین بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں، آئی سی سی ایونٹس میں ان کے اعداد وشما سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر کے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاور پلے میں بیٹنگ کے دوران اعداد و شمار دکھائے گی، جس میں یہ بات صاف ظاہر ہورہی تھی کہ پاور پلے میں وہ کس قدر سست بیٹنگ کے حامل اور چھکے مارنے سے گریز کرتے ہیں۔ پاور پلے میں 29 سالہ بابر اعظم کی بدترین کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پہلے 6 اوورز میں 205 بالز کھیلیں اور شرمناک بات یہ ہے کہ وہ ایک بار بھی چھکا نہ مار سکے۔ بابر اعظم نے پاور پلے میں 205 بالیں کھیلں جس میں وہ ایک بار بھی گیند کو ہوائی راستے سے باؤنڈری کے پار بھیجنے میں ناکام رہے جس سے اب کی ’لیک آف انٹینٹ‘ صاف نظر آرہی ہے۔
اس موقع باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم میرا پسندیدہ بیٹر ہے اور رہے گا مگر اس کا جو ارادہ ہے اور کپتان بن کر وہ ٹیم میں اپنے لڑکوں کو لانا چاہتا ہے میں اس چیز کے خلاف ہوں۔ میزبان نے کہا کہ انھیں گریٹ بیٹسمین کہا جاتا ہے مگر اچھی اور بڑی ٹیموں کے خلاف ان کی عظیم پرفارمنسز کہاں ہے؟۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں