عماد وسیم اور محمد عامر کا دوبارہ ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں عماد وسیم اور محمد عامر نے ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی بدترین اور ناقص کارکردگی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور عماد وسیم پاکستان کی طرف سے اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لینے والے دونوں کھلاڑیوں کی بڑے ایونٹ میں کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی اور نہ ہی انہوں نے ایسا کوئی کاررنامہ سرانجام دیا جو قومی ٹیم کی فتح کا باعث بنا ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کی جانب سے جلد ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور پھر اُس کے بعد عامر ، عماد صرف لیگ کرکٹ کھیلیں گے۔

close