ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرتے ہی امریکی ٹیم کو ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی

فلوریڈا (پی این آئی) امریکہ کی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ گروپ اے سے بھارت اور امریکہ سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر گئے جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔لوڈرہِل میں شیڈول میگا ایونٹ کا 30 واں میچ شروع ہوئے بغیر بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد امریکہ 1 پوائنٹ لے کر 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے میں بھارت کے ساتھ کوالیفائی کر گیا اس کے ساتھ ساتھ امریکہ نے کی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

close