امریکا اور آئرلینڈ کا میچ 5اوورز تک محدود کر دیا گیا

فلوریڈا (پی این آئی) آئرلینڈ اور امریکہ کے درمیان میچ بارش کے باعث پانچ، پانچ اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور بعد ازاں آئی سی سی کی جانب سے میچ کو پانچ ، پانچ اوورز تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میچ کا ٹاس کب تک ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کیلئے آج کا میچ انتہائی اہمیت کا احامل ہے کیونکہ امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ اگر بارش کے باعث منسوخ ہوتاہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا جس سے امریکہ 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close