امریکہ اور آئر لینڈ کے میچ میں بارش کا کتنا امکان ہے؟پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

فلو ریڈا(پی این آئی)پاکستانی شائقین کرکٹ کےلیے امید کی ایک کرن نظر آگئی، امریکی ریاست فلوریڈا میں سورج نکل آیا اور بارش کے امکانات بھی 91 فیصد سے کم ہو گئے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکہ کا اہم میچ کل آئرلینڈ سے فلوریڈ ا کے شہر لاوڈرہل میں ہونا ہے ، اس میچ میں آئرلینڈ کی کامیابی سمجھو پاکستان کی کامیابی ہو گی اور میچ نہیں ہوا تو امریکہ سپر 8 مرحلے میں جائے گا اور پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔

گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی لاوڈرہل سے جانےاورآنےوالی تمام پروازیں منسوخ ہوگئیں، سری لنکن ٹیم بھی فلوریڈامیں پھنس گئی ۔ کل بھی شدید بارش کی پیش گوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70 فیصد ہیں۔تاہم آج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا ہے، مسلسل ہونیوالی بارش کا سلسلہ آج صبح سے تھما ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close