ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، قومی ٹیم کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور (پی این آئی ) ورلڈ کپ کے وینیو والے شہر فلوریڈا میں شدید بارشوں کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بھی فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں کل کھیلا جائے گا، میچ ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ورلڈ کپ کے وینیو والے شہر فلوریڈا میں شدید بارشوں کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں سیلابی صورتحال بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف اہم میچ فلوریڈا میں کھیلنا ہے، امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بھی فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں کل کھیلا جائے گا، میچ ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گا۔یاد رہے کہ نیپال اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ لاوڈرہل سے جانے اور آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ فلائٹس کی منسوخی سے سری لنکن ٹیم بھی فلوریڈا میں پھنس کر رہ گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے فلوریڈا میں آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close