پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالے نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ

نیویارک (پی این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء اور ڈراپ ان پچز سے مقبول نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم کے سٹینڈز کو گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سٹینڈز منہدم کرنے کیلئے بلڈوزر پہنچ گئے، ناساؤ اسٹیڈیم عارضی طور پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچز کیلئے بنایا گیا تھا، اس سٹیڈیم نے 9 جون کو پاک بھارت ٹاکرے سمیت 8 میچ کی میزبانی کی۔ اس تاریخی سٹیڈیم کو 106 دن میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس میں 34 ہزار تماشائیوں کی بیٹھنے کی گنجائش تھی تاہم اب ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو کل بروز جمعہ گرا دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close