بابراعظم کو جعلی کنگ قرار دیدیاگیا

کراچی(پی این آئی) بابراعظم کو جعلی کنگ قرار دیدیاگیا۔۔۔پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کارکردگی کے ساتھ اپنے موازنے پر انہیں جعلی کنگ قرار دیدیا۔قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور پھر بھارت سے شکست کے بعد کینیڈا کے خلاف اپنی پہلی فتح حاصل کرچکی ہے، ٹیم کا آئرلینڈ کے خلاف میچ ابھی باقی ہے اگر قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف بھی فتح حاصل کرلے تب بھی سپر ایٹ میں کوالیفائی کیلئے امریکا کے بقیہ میچز میں شکست پر انحصار کرے گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے دو میچز میں بدترین شکست پر کپتان بابر اعظم سمیت قومی کھلاڑی، سینئرز سمیت شائقین کرکٹ کی بھی کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے ‘ کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے احمد شہزاد کو بابراعظم کے مقابلے ان کے statistics دکھا کر ان سے رائے طلب کی۔اس پر احمد شہزاد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے 8سال پرانے stats سے بابراعظم کا موازنہ کیا جارہا ہے جب کہ اس وقت صورتحال مکمل تبدیل تھی، ہمیں ڈھائی سے 3 لاکھ روپے ملاکرتے تھے جب کہ اب 50 لاکھ ماہانہ ملتے ہیں، بابر کو کپتان ہونے کا ہر اختیار حاصل ہے لیکن اس کے باوجود وہ ماڈرن کرکٹ میں دنیا سے پیچھے رہ گئے۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مضبوط سے مضبوط کپتان کا 2 سے 3 سیریز بعد احتساب ہوا لیکن بابر کا احتساب کسی نے نہیں کیا، بابر کی جتنی سپورٹ میں نے اپنے پورے کیرئیر میں کسی کپتان کو ملتی ہوئی نہیں دیکھی لیکن اس کے باوجود بھی کپتانی کے 5 سال میں بابر ملک کو ایک ٹرافی نہیں جتواسکے، بابر نے اپنے دوستوں کو ایڈجسٹ کروانے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹر کو نظر انداز کیا اور ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام درہم برہم کردیا

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میں مانتا ہوں میرے stats میں امپروو کرسکتا تھا لیکن بابر کے stats مجھ سے بھی گھٹیا ہیں لیکن آ پ کنگ ہیں تو آپ جعلی کنگ ہیں، آپ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو پاگل بنایا ہوا ہے، اب آپ کو چاہیے کہ آپ ہاتھ کھڑا کرتے ہوئے تسلیم کرلیں کہ میں ذمہ دار ہوں اب میں ڈومیسٹک کھیلوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close