محسن نقوی “بڑی سرجری” کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے، کیوں؟

کراچی(پی این آئی)محسن نقوی بڑی سرجری کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے، کیوں؟بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری پر تیار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اپنے بیان سے تھوڑا پیچھے ہٹ گئے۔جیونیوز سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ابھی میچز باقی ہیں، ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے حتمی نتیجے کا انتظار کرنا چاہے، سب لوگ دعا کر رہے ہیں کے ٹیم آگے پہنچے۔انہوں نے کہا کہ مشاورت جاری ہے فی الحال اس موقع پر اس حوالے سے مزید بات کرنا مناسب نہیں، جیسی بھی ٹیم ہے اسے لیکر اس ٹورنامنٹ میں آگے چلنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم جلد بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close