پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اگلے رائونڈ میں کیسے جاسکتا ہے؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف بھارت کی فتح کے بعد گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال دلچسپ ہوگئی۔

 

 

بدھ کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں بھارت نے امریکہ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ فتح کے بعد بھارت نے 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بھارت کا اگلا میچ 15 جون بروز ہفتہ فلوریڈا میں کینیڈا کے خلاف ہوگا۔ دوسری جانب امریکا کا مقصد سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرنا ہے جس کے لئے وہ جمعہ کو فلوریڈا میں آئرلینڈ کا مقابلہ کرے گا اور اس طرح گروپ اے کا اگلا میچ 14 جون بروز جمعہ کو امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان ہوگا۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی جس میں 12 میچز ہوں گے۔ بھارت اور امریکا کے درمیان میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ امریکا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے۔ پاکستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ کینیڈا کے بھی دو پوائنٹس ہیں تاہم، اس کی پوزیشن چوتھی ہے اور آئرلینڈ صفر پوائنٹس کے ساتھ آخر پر موجود ہے۔

 

 

 

 

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد امریکا کے رن ریٹ میں کمی ہوگئی ہے اور پاکستان کا رن ریٹ بھی امریکا سے بہتر ہوگیا ہے ، لیکن پاکستان کو سپر 8 میں کوالیفائی کرنے کے لئے اپنا آخری میچ آئرلینڈ سے جیتنا ہوگا اور ساتھ ہی آئرلینڈ کے ہاتھوں امریکا کی شکست بھی لازمی ہے۔اگر آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ بارش کے باعث ٹائی ہوگیا تو اس صورت میں بھی امریکا اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لے گا کیونکہ ٹیبل پر اس کے پوائنٹس 5 ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ مقامی محکمہ موسمیات کی جانب سے آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں