چئیرمین پی سی بی کی سرجری سے متعلق سوال پر حارث رؤف نے کیا کہا؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا چئیرمین پی سی بی کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا۔

خیال رہے چئیر مین پی سی بی سید محسن رضا نقوی کا بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست پر اہم بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔جس پر فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹیم متحد ہے، چیئرمین پی سی بی کی سرجری کی بات کا لڑکوں کو معلوم نہیں ہے۔نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی، لیکن افسوس نتائج ہمارے حق میں نہیں رہے۔حارث رؤف امریکی پچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی پچز ڈبل پیس طرز کی ہیں،جس پر بلے بازوں کے لیے مشکل ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلوریڈا میں بارش سے متعلق بات کی جا رہی ہے، موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں میچ ہوا تو جیت کر آگے بڑھنا چاہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close