انٹیگو (پی این آئی) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
نمیبیا کے 73 رنز کے آسان ہدف کو آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 5.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نمیبیا کے بیٹرز آسٹریلوی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 72 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔نمیبیا کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 21 رنز پر اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔نمیبیا کے کپتان جرہارڈ ایراسمس 36 رنز بناکر نمایاں رہے اور مائیکل لین ونگن 10 رنز اسکور کرسکے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف نمیبیا کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں