کپتان اور ٹیم اراکین کے خلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ(پی این آئی)کپتان اور ٹیم اراکین کے خلاف مقدمہ درج۔۔۔گوجرانوالہ کی عدالت میں امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ٹیم اراکین کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ رٹ پٹیشن ایڈیشنل سیشن جج تمشال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی،رٹ پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ کپتان اور ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،ٹیم منیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ اروپ 21جون کو رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close