کینیڈا سے میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک(پی این آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ امریکہ سے رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے ہدف کو 14 اوورز سے کم میں حاصل کرنا ہمارے ذہن میں تھا لیکن اس پچ پر یہ مشکل تھا ۔

کینیڈا کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ یہ ہمارے لیئے اچھا ہے ہمیں جیت کی ضرورت تھی، ہم نے باولنگ کے شعبے میں اچھا آغاز کیا ، ہمیں معلوم تھا کہ پہلے چھ اوورز میں ہمیں بہترین کارکردگی دکھانی ہے ، 14 اوورز سے پہلے ہدف تک پہنچنا چاہتے تھے اور ہمارے ذہن میں یہ چیز چل رہی تھی لیکن ہدف کا تعاقب 14 سے کم اوورز میں اس پچ پر مشکل تھا ، میں دوسری مرتبہ اسی شاٹ پر آوٹ ہوا جس پر بھارت کے خلاف آوٹ ہوا جس پر مجھے غصہ آیا، یہ میری بہترین شاٹ ہے لیکن کبھی کبھار آپ کو کامیابی ملتی ہے ، میں اپنا بہترین کرنے کی کوشش کرتا ہوں ، اگلا میچ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close