اسلام آباد(پی این آئی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیو یارک میں کھیلے گئے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پاکستان نے 107 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 33، صائم ایوب 6 اور فخر زمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ کینیڈا کی جانب سے ڈِلن ہیلیگر نے 2 وکٹیں جبکہ جیرمی گورڈن نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔ کینیڈا کی جانب سے ایرون جانسن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعد بن ظفر 10، نونیت دھلیوال 4، پراگت سنگھ اور شریاس مووا 2، 2، نکلس کرٹن 1 اور رووندرپال سنگھ 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کلیم ثناء 13 اور ڈِلن ہیلیگر 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں