کینیڈا کے خلاف ، قومی ٹیم کے کن کھلاڑیوں کو باہر کیئے جانے کا امکان ہے ؟

لندن(پی این آئی)کینیڈا کے خلاف ، قومی ٹیم کے کن کھلاڑیوں کو باہر کیئے جانے کا امکان ہے ؟آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیویارک میں اپنے گروپ کا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گی جس کیلئے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم کے حتمی گیارہ کھلاڑیوں کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر اور دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔33

سال کے افتخار احمد نے 66 ٹی 20 میچوں کی 55 اننگز میں 14 بار ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 24.34 کی اوسط سے کھیلتے ہوئے 998رنز بنا رکھے ہیں۔ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں امریکا کے خلاف افتخار نے 18 اور نیویارک میں بھارت کے خلاف صرف 5 رنز اسکور کیے تھے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کینیڈا کے خلاف ان کی جگہ کپتان بابر اعظم صائم ایوب کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں، تاہم اس بات کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ گراؤنڈ پہنچ کر کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close