شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کی اندرونی پولیں کھولنے کا اعلان

لاہور(پی این آئی)گذشتہ روز مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست نے شائقین کرکٹ سمیت سابق کھلاڑیوں کے ذہنوں میں بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے۔

قومی کرکٹ ٹیم بھارتی کی جانب سے دیے گئے صرف 120 رنز کا ہدف حاصل نہیں کرسکی جس کے باعث کرکٹ کے مداحوں سمیت سابق پاکستانی کھلاڑی بھی شدید غم سے دو چار نظر آئے۔مگر وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ورلڈ کپ کے بعد وہ پاکستانی ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لے کر آئیں گے‘۔شاہد آفریدی سے ایک پروگرام میں انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ ٹیم کی اندرونی کہانی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت کچھ جانتے ہیں مگر ٹی وی پر کھل کر بات نہیں کرسکتے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری سلیکشن کمیٹی اور بورڈ کی جانب سے بڑی غلطیاں کی گئی ہیں، ہمارے ہی لوگوں نے اس ایونٹ کو خراب کیا ہے جس کے باعث ٹیم کا آج یہ حال ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ کیسے ہیں اس کی ذمہ داری کپتان پر عائد ہوتی ہے، کپتان یا تو مثبت ماحول بناتا ہے یا اسے بگاڑ دیتا ہے۔شاہد آفریدی نے ٹیم کی اندرونی کہانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ ختم ہوجانے کے بعد وہ اس پر کھل کر بات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close