کراچی(پی این آئی)یہ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے نہیں، دوستیاں نبھائی جارہی ہیں، سابق وکٹ کیپر برس پڑے۔۔۔سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے کئی بار کہا ہے کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے نہیں ہے۔بق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ میں نے اس ڈریسنگ روم 14 سے 15سال ایسے ہی نہیں کھیلا، اس سے زیادہ یاری دوستی میں نے نہیں دیکھی۔
کامران اکمل نے کہا کہ ہمارے ٹائم میں بھی یاری دوستیاں نبھائی جاتی تھیں، مگر اُس وقت دو سے چار میچز کی حد ہوتی تھی، یہ نہیں تھا کہ 20، 20میچ مل جائیں۔ اپنی ایگو کی خاطر کرکٹ کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں