پاکستان کی بھارت کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری،چار وکٹیں گنوادیں

نیویارک(پی این آئی) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے 15 ویں اوور کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالیے۔ شاداب خان اور عماد وسیم کریز پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close