پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، کرس گیل نے فاتح ٹیم کی پیشنگوئی کر دی

نیویارک(پی این آئی)ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر کرس گیل نے پاک، بھارت میچ کی فاتح ٹیم کی پیشگوئی کردی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں آج نیویارک میں مدمقابل ہیں۔ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے سے متعلق لیجنڈ کرکٹر کرس گیل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فاتح ٹیم کی پیشگوئی کی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) سے خصوصی گفتگو میں کرس گیل نے دونوں ٹیموں کی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہندوستان کو مضبوط قرار دیا تاہم، ان کا کہنا تھا کہ ہائی آکٹین ٹاکرے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔گیل کا کہنا تھا کہ بھارت ڈرائیور کی سیٹ پر ہے، یقینی طور پر ایک زیادہ آرام دہ سیٹ ہے لیکن یہ ورلڈ کپ میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان ہے، لہذا آپ کسی بھی چیز کو معمولی نہیں سمجھ سکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ کی باقی دنیا کی طرح میں بھی پاکستان کے خلاف امریکا کی جیت سے حیران تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close