’ریلیز عمران خان ‘کے بینر کیساتھ نیویارک سٹیڈیم کے اوپر جہاز کی اُڑان

نیویارک (پی این آئی) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے، سٹیڈیم کے اوپرسے ’عمران خان کو رہا کرو‘ کے ساتھ ایک جہاز اڑتے دیکھا گیا۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔بھارت کی اننگز کا آغاز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے کیا۔ بارش کے باعث میچ مقررہ وقت سے تاخیر کا شکار ہوکر 7:30 کے بجائے 8:20 پر شروع ہوا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے مقررہ وقت 7:00 بجے سے آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ قبل ازیں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شیڈول ٹائم 7:30 سے بڑھا کر 8:00 بجے کیا گیا تھا۔


ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں بہترین پرفارم کرنےکی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بولرز دفاع کر سکیں، یہاں دو تین میچز کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے یہاں کتنا اسکور ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں