پاک بھارت میچ، روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں آئوٹ

نیو یارک (پی این آئی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو دوسری بڑی کامیابی مل گئی، ویرات کوہلی کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما بھی آوٹ ہو گئے۔

روہت شرما شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ پکڑا کر آوٹ ہوئے۔اس سے پہلے نسیم شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایک چوکا کھانے کے بعد ویرات کوہلی کا شکار کرلیا ۔ نسیم شاہ کی گیند پر پوائنٹ کی شارٹ پر ویرات کوہلی نے عثمان خان کو کیچ پکڑایا۔بھارت نےتین اوور ز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 20رنز بنا لیے۔بھارت کی جانب سے پہلے ویرات کوہلی 4سکور بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر پوائنٹ پر کیچ پکڑا کر آوٹ ہوئے ۔ اس سے اگلے اوور میں بھارتی کپتان روہت شرما 13سکور بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سکوائر لیگ پر کیچ پکڑا کر آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر روی شاستری سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور پچ پر نمی ہے اس کی وجہ سے باولرز کو مدد ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کا میچ ماضی کا حصہ ہو گیا آج کے میچ کے لیے تمام کھلاڑی پر ا عتماد ہیں ، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کھیلیں گے۔