پاک بھارت میچ، بارش شروع ہوگئی

نیویارک(پی این آئی) پاک بھارت میچ شروع ہونے سے قبل ہی بارش شروع ہوگئی، بارش کی وجہ سے ٹاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ بارش شروع ہونے سے شائقین کرکٹ میں مایوسی پھیل گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج مقابلہ ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نیو یارک نساوکاونٹی کے سٹیڈیم میں ہوگا۔ نیویارک نساو کاو¿نٹی میں مطلع ابر آلود ہے اور آج صبح سے علاقے میں بادل چھائے ہوئے ہیں، ساتھ میں ہوا چل رہی ہے۔میچ کے دوران نساو کاو¿نٹی میں مقامی وقت کے مطابق گیارہ سے بارہ بجے کے درمیان بارش کی پیش گوئی کی ہے۔دن گیارہ سے بارہ بجے کے درمیان بارش کے 40 فیصد چانسز کی پیش گوئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں