پاکستان کیخلاف میچ ، بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک

نیویارک (پی این آئی) پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کیلئے بُری خبر، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے بڑے میچ کے لیے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ نیٹ میں پریکٹس کے دوران پاؤں کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ نیویارک کے اسٹیڈيم میں اب تک ورلڈکپ کے ہوئے میچز میں وکٹ توقعات کے مطابق دکھائی نہيں دی ، آئی سی سی بھی وکٹ کے معیار پر مطمئن نہیں ، وکٹ کی درستی کے لیے کام شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی ممکنہ پلئینگ 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close