پاک بھارت ٹاکرا، ٹاس جیتنے والی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہئے یا فیلڈنگ؟ماہرین نے بتا دیا

نیو یارک (پی این آئی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹج میچ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔

میچ سے قبل پچ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق مذکورہ پچ باولرز کے لیے نہایت ساز گار ہے۔ نیوز یارک کے سٹیڈیم میں اس سے قبل 8 میچ کھلے گئے ہیں جس میں سے 6 میچوں میں کوئی بھی ٹیم 100 سے زائد رنز سکور نہیں کر سکی۔نیویارک سٹیڈیم کی پچ پر اب تک کا زیادہ سے زیادہ سکور 137 رنز رہا ہے۔ اس اعتبار سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میں ٹاس کا کردار نہایت اہم ہوگا، جو کپتان ٹاس جیتے اسے چاہیے کہ پہلے فیلڈنگ کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close