ویب ڈیسک(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستانی شائقین کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے جس کے باعث کل کے میچ میں ان کی شرکت مشکل بتائی جار ہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ عماد وسیم پسلیوں کی تکلیف سے صحتیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے میچ میں ان کی شرکت مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق عماد وسیمم کو جلد ٹھیک کرنے اور بڑے میچ میں اُن کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انہیں پین کلردیے جا رہے ہیں۔کھلاڑی کے اَن فٹ ہونے پرانہیں ملک سے باہربھیجے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں عماد وسیم کے متبادل کے طور ہر اسپنر مہران ممتاز کو شامل کرنے پر غور جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں