قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان حارث روف پر برس پڑے

لاہور(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان حارث روف پر برس پڑے۔۔۔۔قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہےکہ حارث روف وہ بچہ ہے جو اپنی فیلڈ دیکھے بغیر گیند کرواتا ہے، آخری اوور میں حارث کا مڈ آف سر کل کے اندر ہے، اس کے باوجود حارث نے آخری بال فل بال کروائی اور چوکا لگ گیا اس کے بعد سب نے دیکھا کہ کپتان حارث پر چیخے بھی کہ میں آگے کھڑا ہوا ہوں۔

سلمان بٹ نے حارث رؤف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہونا چاہیے جب آپ مڈ آف اوپر لیتے ہیں تو آپ فل بال نہیں کھیلتے، یہ کرکٹ کی بنیادی باتیں ہیں لیکن حارث کا اسٹائل ہے گیند پر رنز کھانے کے بعد وہ بیٹھ جاتا ہے سر پر ہاتھ رکھ لیتا ہے جیسے اس کے شیئرز کا نقصان ہوگیا ہو یا کوئی چیز چوری ہوگئی ہو، مجھے سمجھ نہیں آتا وہ یہ سب کرکے کیا ظاہر کرنا چاہتا ہے، یہ غیر پیشہ ورانہ ہے، ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ کچھ سیکھنا نہیں چاہتے۔

close