بھارتی فینز کی شاہین شاہ آفریدی سے انوکھی درخواست

نیویارک(پی این آئی)بھارتی فینز کی شاہین شاہ آفریدی سے انوکھی درخواست ۔۔۔بھارتی کرکٹ فینز نے پاکستان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے انوکھی فرمائش کردی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو نیویارک میں گروپ اے کا اہم میچ شیڈول ہے۔ جس کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے مداح بھی نیویارک پہنچ چکے ہیں۔ اسی دوران نیویارک میں بھارتی فینز نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات کی، وہ شاہین کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔

بھارتی فینز کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب سے خصوصی میچ دیکھنے امریکا آئے ہیں۔انہوں نے شاہین آفریدی سے درخواست کی کہ آپ نے بھارت کے خلاف اچھی بولنگ نہیں کرنی، میچ میں روہت اور ویرات کو اپنے اچھے دوست سمجھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close