صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد اعظم خان تماشائیوں سے الجھ پڑے ،ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک(پی این آئی)امریکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پہلے میچ میں میزبان ملک کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر اعظم صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد پویلین واپسی پر تماشائی سے الجھ گئے۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

اعظم خان جب صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد واپس جارہے تھے تب ایک تماشائی نے ان پر جملہ کسا۔ اس پر اعظم خان تھوڑے سے جُزبُز دکھائی دیے اور خشمگیں نظروں سے تماشائی کو دیکھا۔میزبان امریکا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز اسکور کیے۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ امریکا نے 19 کا ہدف دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم 13 رنز اسکور کر پائی۔