معروف پاکستانی کرکٹر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لاہور(پی این آئی) کرکٹر سلمان علی آغاز لاہور میں غیر رجسٹرڈ گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سلمان علی آغاز لاہور کے لبرٹی چوک میں اپنی غیر رجسٹرڈ لگژری گاڑی پر جا رہے تھے جہاں انہیں محکمہ ایکسائز کے ناکے پر روک لیا گیا۔ ایکسائز ڈائریکٹر چوہدری آصف کا کہنا ہے کہ گاڑی پر نمبر پلیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے لبرٹی چوک میں روکاگیا۔ جب آفیسر ڈرائیور کے پاس گئے تو معلوم ہوا کہ وہ قومی کرکٹر سلمان علی آغا ہیں۔وہ اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔ ایکسائز ڈائریکٹر کے مطابق کرکٹر نے نیلامی میں گاڑی کا نمبر خریدنا ہے،جو 10کو آن لائن ہونے جا رہی ہے۔واضح رہے کہ سلمان علی آغاز کو ٹی 20ورلڈ کپ 2024ء کے لیے 15رکنی قومی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔اس بار یہ ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close