روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم پیشگوئی

نئی دہلی(پی این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سلیکٹر کرس سری کانت نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی پیش گوئی کر دی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق کر س سری کانت کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہ 2026ء کا ورلڈ کپ بھی باآسانی کھیل سکتے ہیں، تاہم روہت شرما کے لیے ٹی 20ورلڈ کپ 2024ء بہت اہم ہے۔ یہ ورلڈ کپ شاید آخری ہو گا، جو ویرات کوہلی اور روہت شرما اکٹھے کھیلیں گے۔ کرس سری کانت کہتے ہیں کہ ’’بطور کپتان ورلڈ کپ جیتنا ایک بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ میں یہ موقع کھو چکے ہیں اور اب ان کی حتی الامکان کوشش ہو گی کہ وہ ٹی 20ورلڈ کپ 2024ء جیتیں، کیونکہ اس کے بعد شاید وہ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں اور 2026ء کا ورلڈ کپ نہ کھیل سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close