آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان،کونسا پاکستانی کھلاڑی شامل؟

دبئی (پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےپلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کااعلان کر دیا ہےجس میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے مئی2024 کیلئے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا،آئی سی سی کی جانب جاری نامزدگیوں میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی نے مئی میں 14.5 کی اوسط سے 10 وکٹیں لیں، جس میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کی سیریز کی کارکردگی شامل ہے۔ مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے شاہین آفریدی کے علاوہ آئرلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر لورکن ٹکر اور ویسٹ انڈیز کے سپنر گوڈاکیش موتی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں